خیبر پختونخوا بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

خیبر پختونخوا بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

خیبر پختونخوا بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، خیبرپختونخوا حکومت نے گریڈ 17 سے 19 کے 14 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے۔

تبدیل ہونے والے افسران میں گریڈ 19 کے چار، گریڈ  18 کے آٹھ اور گریڈ 17 کے دو افسران شامل ہے، افسروں میں 12 کو اگلے گریڈ میں ترقی ملنے کے بعد تبدیل کیا گیا ہے۔

محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاریاعلامیہ کے مطابق گریڈ 19 کے طارق جمال کے خدمات محکمہ لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا کے حوالے کئے گئے ہیں، گریڈ 19کے پی ایم ایس افسرمحمد ارشد کو ڈائریکٹر ضم اضلاع ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس تعینات، شاہ نواز نوید کو ایک دن کے لئے ڈائریکٹر پی ایم یو ہائیرایجوکیشن تعینات کیا گیاہے جس کے بعد انہیں ڈائریکٹر پی ایچ اے کے عہدے پر ٹرانسفر کیا جائیگا۔

وفاقی کابینہ میں توسیع، وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیران کی شمولیت

گریڈ 19کے امجد میراج کو پی اینڈ ڈی میں اپنے پوسٹ پر برقرار رکھا گیا ہے، گریڈ 18کے پی ایم ایس افسر عبدالصبور کو ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے تعینات کیا گیا ہے جبکہ منیر خان کے خدمات پی اینڈ دی کے ڈسپوزل پر رکھے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پرویز خان کو ڈپٹی سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم، ساد گل کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ، غنی الرحمان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح گریڈ 18 کے محمد شفیق کو ڈپٹی سیکرٹری ہوم اینڈ ٹرائبل آفیئرز، شیر رحمان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ معدنیات تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شاہ وزیر کو سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوہاٹ تعینات کیا گیاہے جبکہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد شعیب خان کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *