دو امریکی ارکان کانگریس نے امریکی حکومت سے عمران خان کی رہائی میں کردار ادا کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور آگست پلگر نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کو لکھے گئے خط کہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔
دونوں ارکان نے 25 فروری کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی پرسیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں وہ ٹرمپ کی طرح عدالتی استحصال کا شکار ہیں،ارکان کانگریس نے امریکی وزیرخارجہ پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بحال اور عمران خان کو رہا کروایا جائے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اس وقت مضبوط ہوتے ہیں، جب ان کی بنیاد آزادی پر ہو، ارکان نے خط میں لکھا کہ عمران خان کو پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے۔