بینک اکائونٹ میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری

بینک اکائونٹ میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری

وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2025 کے لیے زکوٰۃ کا نیا نصاب جاری کر دیا۔

وزارت کی جانب سے بینکوں کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق یکم رمضان المبارک کو اگر کسی شخص کے بچت اکاؤنٹ، نفع ونقصان اکاؤنٹ یا دیگر اسی طرح کے اکاؤنٹس میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زیادہ رقم موجود ہوگی تو اس پر زکوٰۃ کٹوتی کی جائے گی۔ تاہم کرنٹ اکاؤنٹس پر زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: 28 فروری کو رمضان کا چاند دکھائی دینے کے کتنے امکانات ہیں؟

وزارت کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ کے موقع پر عمل میں لائی جائے گی۔ زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے تحت یکم رمضان المبارک کو جن اکاؤنٹس میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے سے کم رقم ہوگی، وہ زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنٰی ہوں گے اور ان پر زکوٰۃ واجب الادا نہیں ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *