سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں شامل اور وزیر اعظم کے مشیر کی حیثیت سے حلف لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں 27 نئے ارکان کا اضافہ ہوگیا، 13 وفاقی وزرا، 11 وزرائے مملکت اور 3 مشیر شامل کرلیے گئے۔ حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج اور طارق فضل چوہدری نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا جبکہ طلال چوہدری، بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہر کیانی اور مختار بھرت نے بطور وزیر مملکت حلف اٹھایا اورانکے علاوہ عون چوہدری، وجیہہ قمر نے بھی بطور وزیر مملکت حلف اٹھالیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق علی پرویز ملک اور شزہ فاطمہ اب وزیر مملکت کی بجائے وفاقی وزیر ہوں گے ،علاوہ ازیں تین مشیروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر تینوں مشیران کی تعیناتی کی منظوری دی۔
کابینہ ڈویژن نے تینوں مشیروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ وزیراعظم کے مشیروں میں ڈاکٹر توقیر شاہ، محمد علی اور پرویز خٹک شامل ہیں۔