الیکشن کمیشن کا 10 سال سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

الیکشن کمیشن کا 10 سال سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تیاری پوری ہے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے 5 بار بلدیاتی ایکٹ 2024 میں ترامیم کا عذر پیش کیا گیا اور تا حال صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے تیار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئین کے آرٹیکل 140 اے 2 اور الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 219 کے تحت الیکشن کمیشن صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا پابند ہے۔ وفاق سمیت 3 صوبوں اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں تاحل بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے 3 مرتبہ حلقہ بندیاں کیں اور 2 بار الیکٹورل گروپس کی اینلسٹمنٹ کی۔ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دینے کے باوجود صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا۔ پنجاب میں 2025 میں بلدیاتی انتخابات ہونے کا قومی امکان ہے۔

سیکریٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی حکومت ایکٹ کا حتمی مسودہ پنجاب اسمبلی میں ضروری قانون سازی کے لیے بھجوا دیا ہے۔ قانون سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن حلقہ بندی کا عمل شروع کروائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *