پنجاب، کے پی کے اور استور اور آزاد کشمیر میں موسلا دار بارش اور شدید برف باری کے باعث سیاح پھنس گئے۔ گجرات، سرگودھا، جھنگ، ڈ ی جی خان، کوٹ ادو سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔
شکر گڑھ، حافظ آباد، کمالیہ اور وہاڑی میں بھی بادل برسنے سے موسم ٹھنڈا ہو گیا جب کہ رات اوباڑو اور گھوٹکی میں بھی بادل برسے، لوئردیر کے مختلف علاقوں میں بھی موسلاد ھاربارش نے جل تھل ایک کردیا۔
ادھر گلیات ، وادی نیلم اور وادی لیپا میں شدید برف باری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے سیاح پھنس گئے جبکہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو کر ہوگیا۔استور میں تیسرے روز بھی بر ف باری جاری ہے اور بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے 3 روز سے جاری بر ف باری کے باعث بجلی اورپانی کی سپلائی بھی معطل ہے۔
استور کے متعدد بالائی علاقوں میں 3 سے 4 فٹ تک برف پڑچکی ہے جبکہ خچک کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے استور ویلی روڈ بند ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں شدید برف باری کے باعث آزاد کشمیر کی وادی لیپا اور کیل سیری کے مقام پر پھنسے 200 کے قریب سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
برفانی تودے گرنے سے شاردہ تا ؤبٹ مرکزی شاہراہ متعدد مقامات پر بند ہوگئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب، خطہ پو ٹھو ہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔