راولپنڈی میں ٹرک اور کار میں تصادم : 2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

راولپنڈی میں ٹرک اور کار میں تصادم : 2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

راولپنڈی میں ٹرک اور کار آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں صبح علی الصبح افسو س ناک حادثہ پیش آیا۔تھانہ روات کے علاقہ چیک بیلی روڈ کوٹلہ موڑ کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم ہوا۔ حادثے میں 2 خواتین سمیت4افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب، کے پی کے اور استور میں بارش اور شدید برف باری کے باعث سیاح پھنس گئے

پولیس حکام نے بتایا کہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جاں بحق ہونے والوں میں جنیداحمد،صباء،مس وقار،محمد جنید شامل ہیں ۔ ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے سبب ہنگامی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری

حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتار ی اور غفلت کے باعث پیش آیا۔ پولیس کا مزید بتانا ہے کہ ٹرک چک بیلی کی طرف سے آرہا تھا، کار سوار افراد روات سے چک بیلی کی جانب جا رہے تھے ،ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *