قومی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے باہر لیکن کتنے پیسے ملیں گے؟

قومی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے باہر لیکن کتنے پیسے ملیں گے؟

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہونے والی میزبان پاکستانی ٹیم کو 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر ،یعنی پاکستانی روپوں میں 62 کروڑ سے زائد کی خطیر انعامی رقم ملےگی جبکہ رنز اَپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر، یعنی 31 کروڑ 11 لاکھ سے زائد روپے دئیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل سیزن 10، پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول جاری کر دیا

سیمی فائنل فائنلسٹ ٹیموں کو 560,000 ڈالر ، پاکستانی روپوں میں 15 کروڑ 55 لاکھ سے زائد رقم ملے گی۔ پاکستان سمیت گروپ مرحلے سے باہر ہو نے والی ٹیموں کو 140,000 ڈالر، پاکستانی روپوں میں تقریباً 4 کروڑ رو پے انعام دیا جا ئیگا۔ ہر گروپ مرحلے کی فاتح ٹیم کیلئے 34 ہزار ڈالر جبکہ ٹورنامنٹ کی 5ویں اور چھٹے نمبر کی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر ادا کئے جائیں گے۔

Readmore: https://azaadenglish.pk/psl-2025-to-start-from-april-11-in-rawalpindi/

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *