متحدہ عرب امارات میں پہلی مرتبہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرون اور مصنوعی ذہانت کا استعمال

متحدہ عرب امارات میں پہلی مرتبہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرون اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے گا۔ 

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اماراتی فتویٰ کونسل نے چاند کی تلاش کیلئے ڈرون اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کی اجازت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

ملائیشیا میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا

متحدہ عرب امارات چاند کی تلاش کیلئے ڈرون اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہو گا۔ یہ ڈرونز آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے حامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ آج عرب ممالک میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور یکم رمضان المبارک یکم مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *