جان محمد گیلانی کراس روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 سے 3 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 4 دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو سیل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، جس کا نشانہ فورسز کی گاڑی تھی۔