آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا، افغانستان کے سیمی فائنل میں جانے کے چانسز اب بھی برقرار ہیں، بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور آسٹریلیا کو 274 رنز کا ہدف دیا۔ افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ 3 رنز پر گری۔
ابراہیم زدران 22رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رحمت شاہ 12 رنز بنا سکے۔ صدیق اللہ نے اچھی بیٹنگ کی لیکن 85 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 67 بنائے۔
افغانستان کی ٹیم اننگز کی آخری گیند پر آل آئوٹ ہو گئی، افغان ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 273 رنز بنا سکی۔
جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 109رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑ گیا، بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا، اس طرح آسٹریلیا کے چار پوائنٹ ہو گئے اور وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئے۔
افغانستان کے تین پوائنٹ ہیں اور جنوبی افریقہ کے بھی تین پوائنٹ ہیں، اگر کل انگلینڈ جنوبی افریقہ کو بڑے مارجن سے شکست دے دیتا ہے تو پھر افغانستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے چانسز ہیں اگر جنوبی افریقہ انگلینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو جنوبی افریقہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گا۔