سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خواج کیخلاف کارروائی میں 6 دہشتگردوں کو مار ڈالا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

مزید پڑھیں: پشاور: جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ،مولانا حامدالحق حقانی سمیت 4 نمازی شہید، 20 زخمی

بتایا گیا ہے کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔  یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل اور دیگر جرائم میں بھی ملوث تھے۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *