سوئی ناردرن کا سحر و افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہمی کا اعلان

سوئی ناردرن کا سحر و افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہمی کا اعلان

سوئی ناردرن گیس نے سحر اور افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہمی کا اعلان کر دیا۔

سوئی ناردرن نے اعلامیہ جاری کیا کہ سحر اور افطار کے اوقات کار کھانے میں گیس کی بلا تعطل فراہم یقینی بنائے جائے گی۔ اوقات کار میں پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کئے گئے ہیں۔

سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ کمپنی نیٹ ورک میں مستحکم گیس فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ مقصد صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ مناسب پریشر کے ساتھ گیس فراہم کرنا ہے۔ گیس فراہمی یا کم پریشر سے متعلق شکایات سوئی ناردرن کی ہیلپ لائن 1199 پر درج کروائیں۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

دوسری جانب اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6روپے 15پیسے کی کمی کر دی۔ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا کر دیا گیا۔ اوگرا نے ماہ مارچ کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے مقرر کر دی گئی۔ 11.8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر ہوگئی۔ یاد رہے کہ رواں ماہ فروری کیلئے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2 ہزار 996 روپے 88 پیسے تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *