دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیوں کا امکان ہے : ذرائع کا دعویٰ

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں 5 سے 6  تبدیلیوں کا امکان ہے : ذرائع کا دعویٰ

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم میں 5 سے 6 تبد یلیاں متوقع ہیں، بابر اعظم سمیت 5 سے 6 سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں ڈومیسٹک کے پرفارمرز سے ملاقات ہوئی، جس میں چیئرمین بورڈنے کھلاڑیوں کے مسائل سنے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رواں ماہ اے سی سی کی صدارت سنبھالیں گے

ملاقات میں حیدر علی، معاذ صداقت ، محمد سلیمان، خواجہ نافع، سعد مسعود، آفاق آفریدی، مبصر خان، فیصل اکرم، قاسم اکرم، عرفات منہاس، مبصر خان، مرزا طاہر بیگ، احمد دانیال، علی رضا، محمد ابتسام سمیت دیگر پلیئرز موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عاکف جاوید کو بھی میٹنگ کے لئے طلب کیا گیا تھا لیکن وہ کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے لاہور نہ پہنچ سکے، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ان 16 کھلاڑیوں میں سے 5 سے 6 نوجوان کرکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ثقلین مشتاق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

دورہ نیوزی کیلئےا سکواڈ کا چناؤ موجودہ سلیکشن کمیٹی ہی کرے گی، اسکواڈ کا اعلان 3سے 4روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *