وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی طرف سے مختلف مقدمات میں جیل میں قید کار کنان کے اہل خانہ کیلئے راشن فراہم کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ (کے پی کے )کے ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بے گناہ قید پی ٹی آئی کارکنوں کو ماہ مقدس میں استعمال کا راشن دے دیا گیا ہے۔
اس پاک مہینے میں بے گناہ قید کارکنوں کو جو چیز چاہیے وہ انہیں ہر حالت میں فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بے گناہ قیدیوں کوقانونی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے اب تک ہزاروں قیدیوں کو رہائی دلائی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آخری قیدی تک کی رہائی کروانے کی بھی ہدایات دی ہیں ۔