ایس آئی ایف سی کے تعاون سےتوانائی اور معدنیات کےشعبے میں اہم پیشرفت

ایس آئی ایف سی کے تعاون سےتوانائی اور معدنیات کےشعبے میں اہم پیشرفت

توانائی اور معدنیات کاشعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شمار ،ملکی معیشت کی ترقی و خوشحالی میں معاون ثابت ہو گا۔

ماڑی انرجیز لمیٹڈ اپنی کامیاب حکمت عملی کے باعث قدرتی گیس کی پیداواری صلاحیت کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا بڑا ادارہ ہے جوتیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے ماڑی انرجیز کی جانب سے ملک بھر میں 12 بلاکس میں آپریشنز کی توسیع، جدید گیس پروسیسنگ پلانٹ بھی اپ گریڈماڑی انرجیز کی کامیاب کوششیں اورملک کے مختلف علاقوں میں گیس ذخائر کی دریافت سمیت کان کنی میں اہم کردار کر رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کا اسکینڈل سامنے آ گیا، حیرت انگیز انکشاف

حال ہی میں ماڑی انرجیز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے وزیرستان بلاک میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں، ماڑی انرجیز کے مطابق نئےدریافت شدہ کنویں سے یومیہ 12.96 ملین کیوبک فٹ تک گیس کی پیداوار متوقع ہے ماڑی انرجیز کے ماتحت ماڑی منرلز کی مربوط حکمت عملی میں تانبے اور سونے کی کان کنی پر زور، متنوع سرمایہ کاری کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت نے گرین اور اورنج لائن کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کر دیا

ماڑی منرلز کا معدنی ذخائر کی تلاش کے لیے 87فیصد حصص کے ساتھ معدنی لائسنس حاصل کرنے کے معاہد ہ ہوا ہے ، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ماڑی انرجیز لمیٹڈ کا تیل و گیس کے مزید ذخائر کی تلاش اور کان کنی کے شعبے کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *