معلوم کریں کہ کیا آپ پر بھی زکوٰاۃ واجب ہے؟

معلوم کریں کہ کیا آپ پر بھی زکوٰاۃ واجب ہے؟

حکومت پاکستان کی جانب سے ہجری سال 46۔1445 کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے کی محفوظ رقم پر زکوٰۃ واجب قرار دی گئی ہے جس کا اطلاق تمام بچت کھاتوں، نفع و نقصان والے اکاؤنٹس اور اسی طرح کے ڈپازٹس پر ہوگا۔

زکوٰۃ کا حساب عام طور پر نصاب کی حد سے زیادہ کل رقم کا 2.5 فیصد لگایا جاتا ہے۔ اس بات کا تعین کرنے کےلیے کہ آپ پر کتنی زکوٰۃ واجب ہے، اپنی محفوظ رقم یا دولت نیچے لنک پر درج کریں اور اپنے نتائج حاصل کریں۔

https://zakat.punjab.gov.pk/zakat-calculator

 غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کی وزارت کی جانب سے 26 فروری 2025 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور زکوٰۃ جمع اور کنٹرول کرنے والے اداروں کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ نے ’زکوٰۃ کے نصاب‘ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے پہلے شیڈول کے سیریل نمبر 1 کے کالم نمبر 2 میں بیان کردہ اثاثوں کے حوالے سے اکاؤنٹ کے کریڈٹ میں موجود رقم رمضان المبارک کے پہلے روز ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے سے کم ہونے کی صورت میں ذرائع آمدن پر زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

رمضان المبارک کے پہلے دن کو پہلے ہی مطلع کیا جاچکا ہے کہ یکم یا 2 مارچ 2025 (چاند نظر آنے سے مشروط) کو سیونگ بینک اکاؤنٹس، نفع و نقصان کے جوائنٹ اکاؤنٹس اور اسی طرح کے دیگر اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے ’کٹوتی کی تاریخ‘ کا اعلان کیا جا چکا ہے جن کا کریڈٹ بیلنس ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے ہے۔

نوٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس زکوٰۃ جمع کرانے کے فوری بعد فارم سی زیڈ 08 (اے اینڈ بی) کی واپسی کی کاپی وزارت کو فراہم کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ 2024 میں45۔1444 ہجری کے لیے زکوٰۃ کے لیے نصاب ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ 2023 میں یہ ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *