انہوں نے فطرہ ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم سے متعلق بتایا کہ گندم کے آٹے کا فدیہ 240 روپے ،جَو کے لحاظ سے فدیہ 700روپے جبکہ عمدہ کھجور کے لحاظ سے فدیہ 4000 روپے ہے۔
مفتی منیب الرحمان نے بتایاکہ عمدہ کشمش کے حساب سے فدیہ 6400روپے ہے جبکہ روزہ توڑنے کا کفارہ 60مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔
مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ فدیہ دائمی مریض یا ایسے انتہائی ضعیف العمر افراد کیلئے ہے، عارضی مریض یا مسافر جو مرض یا سفر کے عذر کی بناء پر روزہ نہ رکھیں، ان پر صحت یاب ہونے یا سفر سے واپسی پر اپنی سہولت کے مطابق قضا ہے۔
مفتی منیب الر حمٰن نے مزید کہا کہ فدیہ اس کا بدل نہیں ہے جو شخص روزہ رکھ کر کسی عذر کے بغیر توڑ دے، اس پر کفارہ ایک روزے کی قضا ہے اور اگر کوئی روزہ رکھنے پر قدرت نہ رکھتا ہو تو پھر مالی کفارہ ہے۔