سوئی ناردرن کے مطابق سحری کے دوران رات اڑھائی بجے سے صبح 8 بجے تک گیس کا پریشر برقرار رکھا جائے گا جبکہ افطاری کے اوقات میں دوپہر اڑھائی بجے سے رات 10 بجے تک گیس دی جائے گی۔
کمپنی نے رمضان کے دوران گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 100 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو 24 گھنٹے خدمات فراہم کریں گی۔ جنرل مینجر لاہور ایسٹ راشد عنایت کے مطابق یہ ٹیمیں تمام گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔