چیمپئنز ٹرافی 2025، سیمی فائنل میں کس ٹیم کا کس سے ہو گا مقابلہ، شیڈول سامنے آگیا

چیمپئنز ٹرافی 2025، سیمی فائنل میں کس ٹیم کا کس سے ہو گا مقابلہ، شیڈول سامنے آگیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں چار ٹیمیں پہنچ گئی جس کے بعد اُن کے میچز بھی کنفرم ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ بھارت نے گروپ کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست بھی دے دی۔

آئی سی سی چمپیئنز ترافی 2025 کے سیمی فائنل کا ایک میچ دبئی جبکہ دوسرا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دبئی میں چار مارچ کو بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جبکہ پانچ مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔

سیمی فائنل میں جیتنے والی دو ٹیموں کے درمیان 9 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا، اگر بھارت نے رسائی حاصل کی تو فائنل دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *