زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں سالانہ بنیادوں پر 1.929 ارب ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں سالانہ بنیادوں پر 1.929 ارب ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں مجموعی طور پر 1.929 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.99 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، ان میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.39 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 4.607 ارب ڈالر تھا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

21 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر مبادلہ کے ملکی ذ خائر کا حجم 15.92 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.22 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 4.703 ارب ڈالر تھا۔

رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.833 ارب ڈالر اور بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 96 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *