متحدہ عرب امارات سے گزشتہ سولہ مہینوں میں 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانی ملک بدر کئے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2024 میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے ویزہ درخواستیں مسترد کی گئیں، پاکستانی شہریوں کے خلاف دنیا بھر کے کئی ممالک میں کریک ڈاؤن جاری ہے تاہم متحدہ عرب امارات نے اس سلسلے میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کو ملک بدر کیا۔
کون سے طلبا اسکیم کے اہل ہوں گے، طلبا کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم میں اہلیت کا معیار سامنے آگیا
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 16 ماہ میں 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا،ذرائع کے مطابق ستمبر 2023 سے جنوری 2025 تک 4 ہزار 740 سزا یافتہ پاکستانی قیدیوں کو ملک بدر کیا گیا۔
یہ پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹ چکے ہیں، اسی عرصے میں 5 ہزار 800 دیگر پاکستانی شہریوں کو مختلف جرائم کے بنائامارات سے نکالا گیا جبکہ سال 2024 میں 50 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستیں مسترد کی گئیں۔