اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب ہوگی، شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں کابینہ کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، اس دوران وزارتوں کی کارکردگی پر بھی غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے درمیان طے ملاقات بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو کے آج اسلام آباد پہنچنے کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اس سے قبل بھی حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے جبکہ پنجاب کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی کے اختلافات سامنے آچکے ہیں۔ دریں اثنا وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت پر تنقید سامنے آئی تھی۔