پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا۔دوسری جانب امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔
سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے بعد 100 انڈیکس میں 447 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 112,434 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز ابتدائی سیشن میں بھی انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی، تاہم دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی 279.60 روپے پر ٹریڈ ہورہی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آتی رہی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوا تو روپے کی قدر مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔