مریم نوازکو اپنی تصویرنظر آنی چاہیے، چاہے کچرے کے ڈبہ پر ہی کیوں نہ ہو، عاطف خان

مریم نوازکو اپنی تصویرنظر آنی چاہیے، چاہے کچرے کے ڈبہ پر ہی کیوں نہ ہو، عاطف خان

خیبرپختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینیٹرعاطف خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی ذاتی تشہیراورتصویریں لگوانے کا شوق ہے، چاہے کچرے کے ڈبہ پر ہی کیوں نہ ہو، وزیر صحت پنجاب کو مشورہ ہے کہ وہ ان کا علاج کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی تبدیلی، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئیں

منگل کو آزاد ڈیجیٹل کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے سینیٹرعاطف خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی صوبہ خیبر پختونخوا میں تنظیمی معاملات پر توجہ ہے، وہاں پارٹی کو دوبارہ منظم کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کارکنوں سے مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف احتجاج کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ تو نہیں کیا لیکن عیدالفطر کے بعد احتجاج ہر حال میں ہوگا، یہ کہاں، کب اور کیسے ہوگا اس کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا، تاہم پی ٹی آئی کو اس وقت عدالتوں سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے، نہ اسمبلی سے کوئی مثبت اشارے مل رہے ہیں، نہ کوئی ریلیف مل رہا ہے، پی ٹی آئی کے پاس مجبوراً احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔

مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنا پڑیگی اس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا: شاہد خاقان عباسی

خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سینیٹر عاطف خان نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا میں صوبہ سندھ اور پنجاب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں، یہ محض قیاس آرائی ہے کہ خیبر پختونخوا میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔

انہوں نے پنجاب کے ترقیاتی کاموں کو محض اشتہاری مہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محض ذاتی تشہیر کر رہی ہیں ، انہیں ذاتی تشہیر کا شوق ہے ، ان کو ہرجگہ اپنی تصویرنظرآنی چاہیے، چاہے کچرے کا ڈبہ ہی کیوں نہ ہو، پنجاب میں ترقیاتی کام نہیں، صرف اشتہاری مہم ہے اس کے لیے چاہے اخبارمیں 60 صفحات کے اشتہارات ہی کیوں نہ ہوں یا کچرے کا ڈبہ ہی کیوں نہ ہو، ایسی ترقی خیبر پختونخوا میں نہیں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *