صحت کے حوالے سے بہت افواہیں پھیلائی گئیں، عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بہت افواہیں پھیلائی گئیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا معمول  کا چیک اپ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی قوم کی خاطر جیل میں ہیں، عمران خان نے وضاحت سے کہا کہ جو لیڈر شپ پر حملہ ہوتا ہے وہ بھگوڑے کرتے ہیں، وہ عوام میں اپنی جگہ بنانے کے لئے ایسا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان  کو پارٹی سے کوئی شکایت نہیں ہے، آگے کے لائحہ عمل پر بات ہوئی یے، سیاسی رفقاء سے 5 ماہ سے ملاقات نہیں ہوئی اس حوالے سے ہدایات دی گئی ہیں۔

بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا

جیل کے تمام معاملات کے حوالے سے چوہدری ظہیر عباس کو بانی اور بشری بی بی نے اپنا وکیل مقرر کیا ہے، بدقسمتی سے کچھ لوگوں نے وکالت کے ذریعے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جس کو عمران خان ذمہ داری دیں اس کو سیاست کرنی چاہیئے، نیاز اللہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کا سپوکس پرسن مقرر کیا گیا ہے، بشری بی بی نے اپنے چار فوکل پرسن مقرر کئے ہیں۔

فیصل چوہدری کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام پٹیشنز چوہدری ظہیر عباس کے سپرد کر دیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے بات ہوئی پوری بات نہیں کروں گا، مولانا کی عزت کرتے ہیں چاہتے ہیں وہ اس اتحاد میں شامل ہوں۔

مولانا کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا، بیرسٹر سیف نے جو غیر ذمہ دارانہ بیان دیا اس حوالے سے شیخ وقاص اکرم کو کہا ہے کہ وہ ان سے پوچھیں کہ یہ بیان دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *