پاک افغان بارڈرپرکشیدگی میں اضافہ، طورخم پر تازہ جھڑپیں کئی دنوں سے دو طرفہ فائرنگ جاری ہیں اور گزشتہ روز بھی
پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان 5 گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈرپرکشیدگی میں اضافہ، طورخم پر تازہ جھڑپیں کئی دنوں سے دو طرفہ فائرنگ جاری ہیں اور گزشتہ روز بھی پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان 5 گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ جھڑپوں میں افغان فورسز کے تین اہلکارمارے گئے، جبکہ تین ایف سی اہلکارزخمی ہوئے، پاک افغان کشیدگی میں متنازع تعمیرات پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ، سرحدی گزرگاہ پر آمدورفت بند ہو گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان طور خم بارڈر پر کشیدگی برقرار ہے، پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جہاں دو طرفہ فائرنگ میں ایک دوسرے کے خلاف چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان گزشتہ روز بھی 5 گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ میں 3 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کے 3 اہلکار مارے گئے۔
دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کے مابین بارڈر کشیدگی کے حوالے سے مذاکرات ناکام ہونے سے پاک افغان کشیدگی برقرار، طورخم بارڈر چوتھے روز بھی بند رہی اور طورخم بارڈر بند ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ 10 روز قبل طور خم سرحد کے قریب افغان فورسز متنازع تعمیرات کررہی تھی، متنازع تعمیرات پر حالات کشیدہ ہوگئے، کشیدگی کے باعث 10 روز قبل طورخم سرحدی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کے لیے بند کردی گئی تھی۔
دس روز پہلے متنازع تعمیرات پرکشیدگی بڑھی تھی۔ سرحدی گزرگاہ بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔