آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 601 روپے کا اضافہ ہوا اور اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 203 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا، اضافے کے بعد فی اونس قیمت 2921 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر10 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 77 پیسے پر بند ہوا تھا۔