چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات کو راجیو شکلا نے زبردست قرار دے دیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم پاکستان حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں آ سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے تمام معاملات طے پا گئے تھے۔
چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے آئے بی سی سی آئی کے سربراہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تو پاکستان اور بھارت کے میچز کروانے کی پیش کش کرے گی مگر بھارتی بورڈ کی پالیسی ہے کہ دو طرفہ سیریز اپنے اپنے ممالک میں کھیلیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو بہت اچھا آرگنائز کیا گیا ہے، یہ ایک کامیاب ایونٹ ہے۔