محکمہ تعلیم سندھ کا 5 ہزار گھوسٹ ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ کا 5 ہزار گھوسٹ ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں 5 ہزار گھوسٹ اساتذہ اور ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق 5 ہزار گھوسٹ اساتذہ اور ملازمین بغیر کام کیے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ وزیر تعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی ہے جبکہ سیکریٹری تعلیم نے ان ملازمین کو طلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق گھوسٹ ملازمین کی جگہ ویٹنگ لسٹ میں موجود میرٹ ٹیسٹ پاس امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی سندھ محکمہ تعلیم میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کے لیے سمری وزیر تعلیم کو بھجوائی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *