مرغی کا گوشت سرکاری نرخوں پر نہیں بیچ سکتے، دکانداروں نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا

مرغی کا گوشت سرکاری نرخوں پر نہیں بیچ سکتے، دکانداروں نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا

مرغی کا گوشت سرکاری نرخوں پر نہیں بیچ سکتے، کراچی کے دکانداروں نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ 

سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن  صدر راؤ محمد افضال کا کہنا تھا کہ پولٹری فارمز سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور سرکاری قیمت 400 روپے کی بجائے  زندہ مرغی  490 روپے پر سپلائی کررہے ہیں۔

چینی کی ایکس مل قیمت میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا، ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن

دکانداروں کو مرغی کا گوشت 780 روپے کلو میں پڑ رہا ہے تو پھر 640 روپے کی سرکاری قیمت پر کیسے فروخت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ یکطرفہ طور پر دکانداروں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اوردکانداروں کو ایک لاکھ روپے تک کے جرمانے  کیے جا رہے ہیں۔

صدر سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن نے سرکاری ریٹ پر مرغی کا گوشت فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کل سے شہر بھر میں مرغی کی دکانیں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پولٹری فارمرز کو سرکاری قیمت کا پابند نہیں کیا جاتا اور دکانداروں کو سرکاری ریٹ پر سپلائی نہیں ملتی اس وقت تک دکانیں بند رکھی جائیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *