عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی میں خراب پرفارمنس کا ذمہ دار فاسٹ بالرز کو قرار دیدیا

عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی میں خراب پرفارمنس کا ذمہ دار فاسٹ بالرز کو قرار دیدیا

قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی میں خراب پرفارمنس کا ذمہ دار فاسٹ بالرز کو قرار دیدیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ آپ جن دو جگہوں پر سب سے زیادہ ریورس سوئنگ ملتی ہے وہ کراچی اور دبئی ہیں۔ بدقسمتی سے یہ وہ کام تھا جو ہمارے بائولرز نہیں کر سکے ۔میں نے حارث رئوف اور شاہین آفریدی سے بات کی ہے کہ وہ اپنے اسکل سیٹ پر کام پر واپس جائیں۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو50 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

عاقب جاوید نے کہا کہ ماضی میں ہم نے ہمیشہ وکٹیں حاصل کرکے ہندوستان پر دبائو ڈال کر شکست دی۔ اس ٹیم میں بھی ہندوستان کو ہرانے کی مکمل صلاحیت تھی لیکن میچ کا دبائو ان پر آگیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ سال کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکستوں نے ٹیم اور کھلاڑیوں پر تنقید میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کیخلاف کھیلنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ یہ ہمیشہ ہائی پریشر میچ ہوتا ہےاور نئے کھلاڑیوں کیلئے کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی ناکامی پر ہونے والے دکھ اور مایوسی کو سمجھ سکتا ہوں لیکن ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ آپ ایک یا دو سیریز کی بنیاد پر کسی کھلاڑی یا ٹیم کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔ آپکو مستقل مزاج اور صبر کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *