حکومت کو بھاری سود پر قرض دیکر پاکستانی بینکوں نے سینکڑوں ارب کا تاریخی منافع کما لیا

حکومت کو بھاری سود پر قرض دیکر پاکستانی بینکوں نے سینکڑوں ارب کا تاریخی منافع کما لیا

حکومت کو بھاری سود پر قرض دیکر پاکستانی بینکوں نے سینکڑوں ارب کا تاریخی منافع کما لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی طرف سے نجی بینکوں سے بھاری سود پر قرض لینے سے پاکستان کے بینکوں نے سال 2024میں پہلی بار 600ارب روپے سے زائد کا منافع کما لیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بلند شرح سود کی وجہ سے بینکوں کو قرضوں پر زیادہ منافع حاصل ہوا، قرضوں کی بڑھتی ہوئی مانگ بھی بینکوں کے زائد منافع کی وجہ بنی، بینکوں نے فیس بیسڈ آمدنی میں بھی اضافہ کیا۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی

حکومت کے مقامی کمرشل بینکوں سے قرضے 35ٹریلین روپے تک پہنچ گئے، بیرونی قرضوں کا حجم 25.2 ٹریلین روپے ہے، رپورٹ کے مطابق بیرونی قرضوں پر اوسط سود کی شرح صرف ایک فیصد ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مقامی قرضوں پر سود کی شرح تاریخی طور پر 22 فیصدکے قریب رہی، حالیہ دنوں میں مقامی قرضوں پر سود کی شرح 12-13فیصد تک پہنچ چکی ہے، شرح سود میں کمی کی وجہ سے رواں سال بینکوں کے منافع میں کمی کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *