بھارتی شہریوں کی امریکہ سے بے دخلی، مودی سرکار نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا

بھارتی شہریوں کی امریکہ سے بے دخلی، مودی سرکار نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی امریکی حکام سے ملاقات اور مختلف امور پر گفتگو کے باوجود امریکہ میں بھارتی شہریوں کی ملک بدری اور امیگریشن پالیسی پر کوئی پیش رفت نہیں اور مودی کے حالیہ امریکی دورے نے بھارت کی کمزور سفارتکاری اور خارجہ پالیسی کی کمزوریاں آشکار کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی کمزور سفارتکاری اور بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے حالیہ امریکی دورے نے بھارتی خارجہ پالیسی کی کمزوریاں آشکار کر دیں کیونکہ امریکہ میں بھارتی شہریوں کی ملک بدری اور امیگریشن پالیسی پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اور امریکہ سے بھارتی شہریوں کی ملک بدری جاری ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت محض فروری میں ہی اب تک بھارت کے 332 شہریوں کو غیر قانونی طور پر ملک بدر کیا گیا ہے۔امریکی حکومت نے تین فوجی پروازوں کے بعد بھارتی ڈیپورٹیز کو وسطی امریکی ممالک بھیجنے کا فیصلہ کر لیا اوربھارتی شہروں کو وطن واپسی مکمل ہونے تک ترقی پذیر ممالک میں رکھا جائے گا۔

اس حوالے سے پاناما اور کوسٹاریکا نے بھارت کے غیر قانونی تارکین وطن کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس سے
اب تک امریکہ میں مقیم غیر قانونی بھارتیوں کو ملک بدر کرنے کی تین پروازیں بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں اتری ہیں۔

غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کو ہتھکڑیاں پہنا کر ملک بدر کیا گیا جبکہ مودی سرکار نے اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔ امریکہ سے ملک بدر کیے گئے بھارتی شہریوں کو کوسٹاریکا میں عارضی حراستی مرکز Center for Temporary Attention of Migrants (CATEM) میں رکھا گیا ۔

26 فروری 2025 کو کوسٹا ریکا پہنچنے والے بھارتی مسافروں کو اپنے وطن واپسی کے اخراجات بھی خود برداشت کرنے کے احکامات جارے کئے گئے ۔ اس حوالے سے بھارتی مسافروں میں شامل نودیپ سنگھ نے اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ؛
“ملک بدر مسافروں کو اپنی ٹکٹیں خود خرید کر ایک ماہ میں کوسٹا ریکا چھوڑنے کا حکم دیا گیا”

نودیپ سنگھ 15 فروری کو دوسری فوجی ڈیپورٹیشن پرواز کے ذریعے امرتسر پہنچنے والا تھا مگر بخار کی وجہ سے اسے طیارے سے اتار دیا گیا۔نودیپ نے بتایا کہ 15 فروری کو پرواز سے روکے جانے کے بعد اسے صرف ایک بار اسپتال لے جایا گیا مگر بخار ٹھیک نہ ہوا اور 26 فروری کو اسے کوسٹا ریکا بھیج دیا گیا۔

کوسٹا ریکا میں 150 ڈیپورٹیز کے ساتھ کھلی جھونپڑی میں جنگل کے کنارے ایک گودام نما جگہ پر رہ رہے ہیں، نودیپ سنگھ نے کہا کہ
نیند کی کمی، شدید گرمی اور بے بسی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، نودیپ سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی مسافروں کو ذلت آمیز سلوک، بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا اور “دہشت گرد” قرار دیا گیا۔

نودیپ سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمیں ویڈیو کال، تصاویر لینے یا حراستی مرکز کی لوکیشن بھیجنے کی اجازت نہیں، سیکیورٹی عملہ ہم پر کڑی نظر رکھتا ہے، نودیپ سنگھ نے کہا کہ نودیپ نے تشویش اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ؛ “بھارتی سفارتخانے سے کوئی ہم سے رابطہ نہیں کر رہا، ہمیں فوری مدد کی ضرورت ہے، مگر کوئی سننے والا نہیں”۔

بھارتی حکومت یا مودی سرکار کو ہم سے کوئی سروکار نہیں کہ ہم کتنی مشکل سے بدترین حالات میں یہ دن گزار رہے ہیں۔
نویدپ کے والد کشمیر سنگھ اور چچا جاگیر سنگھ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان اور مرکزی حکومت سے مدد کی اپیل کی

کشمیر سنگھ نے مودی اور پنجاب حکومت سے مالی مدد اور بیٹے کی واپسی کے لیے ٹکٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام جائیداد بیچ کر 50 لاکھ میں بیٹے کو امریکہ بھیجا ۔

اس سے قبل بھارتی مسافروں کو پانامہ سٹی میں ایک ہوٹل میں بدترین حالات میں بنیادی ضروریات سے بھی محروم رکھا گیا۔ پاناما میں غیر قانونی مہاجرین ہوٹل کی کھڑکی سے پیغامات دیتے رہے کہ “ہم اپنے ملک میں محفوظ نہیں، ہمیں واپس نہ بھیجا جائے”
دوسری جانب بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے ڈی پورٹ کیے گئے افراد کے طیارے کو پنجاب میں اتارنے پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان کا کہنا ہے کہ یہ پنجاب اور پنجابیوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے، بھگونت سنگھ مان کا کہنا ہے کہ امرتسر ایک مقدس شہر ہے، اس کو “جلاوطنوں کا مرکز” بنایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے کہا کہ پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ نے بھی مرکزی حکومت پر سیاسی سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا؛”بی جے پی حکومت سازش کے تحت امریکا سے آنے والی پروازوں کو امرتسر میں اتار کر پنجاب کو بدنام کر رہی ہے”۔

امریکہ میں بھارتی شہریوں کی ملک بدری نے مودی سرکار کی خارجہ پالیسی کو ایک مذاق بنا دیا ہے مودی کی مجرمانہ خاموشی اور ملک بدر ہونے والے بھارتیوں کے لئے کوئی اقدام نہ اٹھانہ یہ واضع کرتا ہے کہ مودی سرکار عالمی معاملات پر قابو کھو چکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *