’پیکا ایکٹ‘ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت، حکومتی اداروں کو جواب دینے کے لیے مزید مہلت مل گئی

’پیکا ایکٹ‘ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت، حکومتی اداروں کو جواب دینے کے لیے مزید مہلت مل گئی

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور محکمہ داخلہ پنجاب کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستوں پر جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دے دی ہے۔

جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر اور صحافیوں کی تنظیموں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ وفاق اور صوبے کے لا افسران نے پی ٹی اے اور محکمہ داخلہ کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت مانگی۔

جج نے جواب جمع نہ کرانے پر ناراضی کا اظہار کیا لیکن مدعا علیہان کو 13 مارچ تک احکامات کی تعمیل کرنے کا ایک اور موقع دیا گیا ہے، درخواستوں میں دلیل دی گئی ہے کہ مذکورہ قانون آئین میں درج متعدد بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *