بنوں کے کینٹ ایریا میں پھر چھوٹے اور بڑے دھماکوں کی آوازیں

بنوں کے کینٹ ایریا میں پھر چھوٹے اور بڑے دھماکوں کی آوازیں

صوبہ خیبر پختونخوا میں بنوں کے چھاؤنی ایریا میں ایک بار پھر چھوٹے اور بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں تاہم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاؤنی پر خوارج دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے دوران حاصل کیے گئے بارودی مواد کو ضائع کیا جا رہا ہے۔

جمعرات کو بنوں کے کینٹ ایریا میں اچانک چھوٹے اوربڑے دھماکوں کی آوازیں آنا شروع ہو گئیں جس کے بعد سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ آوازیں اس گولہ بارود کی ہیں جو چھاؤنی پر خوارج دہشتگردوں کے چھاؤنی پر حملے کی ناکامی کے دوران ان سے چھینا گیا تھا اور اب اسے ضائع کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کینٹ میں حملہ آوروں کی ناکامی کے بعد ان سے جو بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا اسے ضائع کیا جا رہا ہے جس سے دھماکے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ کو ہونے والے خوارج دہشتگردوں کے چھاؤنی پر حملے میں کتنا اور کس قسم کا بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے، لییب رزلٹ سامنے آنے کے بعد تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئرکی جائیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *