پی ٹی آئی کئی بار حملے کر چکی، عید کے بعد مفاہمت نہیں مزاحمت کی سیاست ہو گی، خواجہ آصف

پی ٹی آئی کئی بار حملے کر چکی، عید کے بعد مفاہمت نہیں مزاحمت کی سیاست ہو گی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے 3 سے 4 بار حملے کر چکے ہیں، اب عید کے بعد پھر حملے کا اعلان کر رہے ہیں لیکن اب مفاہمت کی نہیں بلکہ مزاحمت کی سیاست ہو گی، بانی پی ٹی آئی کے خطوط کا جو حشر پہلے ہوا وہی اب بھی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:بڑا شور تھا ٹرمپ آئے گا تو بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے: خواجہ آصف

جمعرات کوآزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم نے نہیں شروع کی تھی بلکہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں شروع ہوئی جو آج تک جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے دہشتگردی کا نام لے کر عراق لیبیا اور افغانستان میں جنگ لڑی لیکن پاکستان تو اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہے، اگر ہم نے ایک دہشتگرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا، پاکستان پہلے سے ہی دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان میں امریکا نے ہائی ٹیک اسلحہ چھوڑا ، امریکا اب کہہ رہا ہے کہ وہ اپنا اسلحہ واپس لے رہا ہے تو یہ اچھی بات ہے امریکا کے چھوڑے ہوئے اسلحہ سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:عمران خان کا آرمی چیف کو خط لکھنا این آر او مانگنے کی کوشش ہے، خواجہ آصف

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی مخالفین 3 سے 4 مرتبہ حملے کرچکے ہیں اور عید کے بعد دوبارہ حملے کا اعلان کر رہے ہیں لیکن اب جان لیں مفاہمت کی بجائے مزاحمت کی سیاست ہوگی، پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کا ملبہ خود بھی اٹھائے۔ پارا چنار کے حالات سب کے سامنے ہیں وہ تو ہمارے زیر انتظام نہیں ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے یہاں خطوط بازی کی پھر انہیں عالمی درجہ دیا، اب خطوط کا حشر وہی ہوگا جو پہلے ہوا، بانی پی تی آئی کو کوئی سیاستدان نہیں بلکہ جادو گر ہی مشورہ دے سکتا ہے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، بانی پی ٹی آئی اور جنرل فیض حمید نے طالبان کو پاکستان میں بسانے کا فیصلہ کیا، یہ تینوں کا مشترکہ فیصلہ تھا، اسمبلی فلور پر میرا مؤقف موجود ہے،  پرویز خٹک کو صوبے سے وفاق میں لانے کے بعد خیبرپختونخواہ میں لوٹ مار کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف کا 9مئی منصوبہ سازوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے پاکستان نے سابقہ جنگیں دہشتگردی کے فروغ کے لیے لڑی تھیں اب ہم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے لڑ رہے ہیں، بلوچستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے لڑ رہا ہے لیکن کے پی حکومت دہشتگردی کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *