نئی سفری پابندیاں، پاکستان اور افغانستان کے باشندوں کا امریکہ میں داخلہ بند ہونے کا امکان

نئی سفری پابندیاں، پاکستان اور افغانستان کے باشندوں کا امریکہ میں داخلہ بند ہونے کا امکان

امریکہ کی نئی انتظامیہ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے باشندوں کا آئندہ ہفتے سے امریکہ میں داخلہ بند ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق امریکی انتظامیہ مختلف ممالک میں سکیورٹی اور جانچ پڑتال کے نظام کا جائزہ لے رہی ہے، اس جانچ پڑتال کے نتیجے میں مختلف ملکوں سے آنے والے افراد کا امریکہ میں داخلہ بند ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا تھا، اس میں امریکی سلامتی کو خطرات کی نشاندہی کیلئے امریکہ آنے والوں کی سخت جانچ پڑتال کو ضروری قرار دیا تھا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کا وزیر خارجہ اسحاق ڈارکو ٹیلیفون، دہشتگردی کیخلاف کوششوں پر شکریہ ادا کیا

امریکی صدر نے کابینہ کے ارکان کو ہدایات جاری کی تھیں کہ کمزور اور ناقص جانچ پڑتال والے ممالک کی فہرست فراہم کی جائے جن پر جزوی یا مکمل پابندی کا اطلاق کیا جانا چاہیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان پر مکمل سفری پابندی کی تجویز دی جا سکتی ہے۔ نئی سفری پابندیوں سے ایسے ہزاروں افغان باشندے بھی متاثر ہو سکتے ہیں جنہیں امریکہ میں بسانے کیلئے کلیئرنس مل چکی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *