عید الفطر پراس بار ممکنہ طور پر پانچ سے چھ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔
موقر انگریزی اخبار کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار رمضان کا مہینہ 29 دنوں پر مشتمل ہو گا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جا سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا میں جدید سولر پینل مفت فراہمی اسکیم کا افتتاح ہو گیا
ماہرین فلکیات نے پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، ماہرین کے مطابق تیس مارچ کی شب چاند کی عمر 26 گھنٹے ہو گی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔
اس طرح انتیس روزے ہونے کی صورت میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہو گی، اس صورت میں ملازمین کو 31 مارچ سے دو اپریل تک تین چھٹیاں ہوں گی، جبکہ ہفتہ وار ملازمین کی ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے، اس طرح سرکاری ملازمین پانچ چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔
اگر رمضان کا مہینہ پورے تیس دن کا ہوتا ہے تو اس صورت میں سرکاری ملازمین کو کم از کم چھ چھٹیاں ہو سکتی ہیں، چھٹیوں کا حتمی اعلان حکومت پاکستان کرے گی۔