کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی کر دی گئی

کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی کر دی گئی

ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کی کمی کردی گئی۔ کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کےالگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیئے۔

مزید پڑھیں: مفت سولر سسٹم کی فراہمی کے حوالے سے خوشخبری سنا دی گئی

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی جبکہ باقی ملک کے لیے جنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔ بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *