وزیراعظم شہباز شریف نے اختیار ولی خان کو کوآرڈینیٹر برائے خیبرپختونخوا امور تعینات کر دیا۔
اختیار ولی خان کی بطور کوآرڈینیٹر تعیناتی اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے اختیار و لی خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز اختیار ولی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔
واضح رہے کہ پرویز خٹک کو وزیراعظم کا مشیر بنانے پر اختیار ولی پارٹی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے عہدوں کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کوئی وزارت چاہیے، خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کہاں کھڑی ہے، اسے پارٹی کو خود دیکھنا ہوگا۔
یاد رہے کہ اختیار ولی پرویز خٹک کے سیاسی حریف رہ چکے ہیں اور کئی بار الیکشن میں مدمقابل رہے۔