سینیٹر عون عباس بپی کیخلاف غیر قانونی شکار کھیلنے پر مقدمہ درج، علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا

سینیٹر عون عباس بپی کیخلاف غیر قانونی شکار کھیلنے پر مقدمہ درج، علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا

غیر قانونی شکار کھیلنے اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی پر مقدمہ درج کیا گیا۔ عون عباس بپی پر غیر قانونی شکار کھیلنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ تھانہ دراوڑ کی حدود میں محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ عون عباس بپی سمیت 5 افراد نامزد 6 نامعلوم افراد مقدمے میں ملزمان کے طور پر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اسد قاسم بلوچستان سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان چولستان میں غیر قانونی طور پر ہرنوں کا شکار کر کے لے جا رہے تھے کہ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم کو دیکھ کر ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔ ملزمان نے شکار کر کے پانچ ذبح شدہ ہرن گاڑی میں رکھے ہوئے تھے۔ ملزمان نے وائلڈ لائف اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور ذبح ہوئے ہرن لے کر فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ پولیس نے سینیٹر عون عباس بپی کو ملتان سے گرفتار کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *