پرویز خٹک کو وزیر بنانے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کا نہیں : رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ

پرویز خٹک کو وزیر بنانے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کا نہیں : رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کو وزیر اور مشیر بنانے سے متعلق فیصلہ مسلم لیگ (ن) کا ہر گز نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر کے حوالے سے تعیناتی بارے واضح کیا ہے کہ پرویز خٹک کو مشیر بنانے کا فیصلہ مسلم لیگ(ن) کا ہرگز نہیں ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صرف مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی پرویز خٹک کابینہ کاحصہ نہ ہوتے کیونکہ پرویز خٹک کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی جلد کرنے کا مطالبہ

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی خود بتائیں گے ان کا کس پارٹی سے تعلق ہے محسن نقوی کو بطور سینیٹر ق لیگ اورآصف زرداری نے سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے بریفنگ دی کہ طالبان کو واپس لانے کا موقع دیا جائے فیض حمید قمرجاویدباجوہ کی منظوری کے بغیر یہ بات نہیں کر سکتے تھے بریفنگ اتمام حجت تھی، طالبان کو واپس لانے کا فیصلہ کیا جا چکا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *