نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر میٹ ہنری انجری کا شکار، فائنل میں شرکت مشکل ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ہنری کی فائنل میں شرکت کے امکانات تاحال غیر یقینی ہیں۔ میٹر ہنری نے بھارت کے خلاف گروپ میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
وہ چیمپئنز ٹرافی کے سب سے کامیاب بائولر ہیں، انہوں نے دس وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، فاسٹ بائولر جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں کیچ پکڑتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔
اس وقت وہ انجری کی وجہ سے تکلیف میں دکھائی دیے تھے ، انجری کے باوجود انہوں نے اننگز کے آخری دو اوورز کرائے تھے، ہیڈ کوچ کا کہنا تھا ہم انہیں کھیلنے کا ہر موقع دینا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بائولر کافی تکلیف میں ہیں۔