9 مارچ سے آئندہ پانچ دنوں کے دوران لاہور اور ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 9 مارچ سے 13 مارچ تک بارشوں کا امکان ہے جبکہ رمضان المبارک کے وسط تک موسم ٹھنڈا رہے گا۔ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت ہوگی۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اور ان کے گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود ہونے کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری بھی ہوسکتی ہے۔