ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف پوسٹ نہیں کی، مجھ سے ملاقات اور پوچھ گچھ خوشگوار ماحول میں ہوئی، جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق سوالات پر عمران خان سے بھی ڈسکس کریں گے، انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ سوشل میڈیا پوسٹس دکھائی گئیں ان پوسٹس کے حوالے سے پارٹی اور بانی چیئرمین سے بات کروں گا۔