Skip to content
فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو دھچکا، ویرات کوہلی انجری کا شکار
Home - کھیل - فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو دھچکا، ویرات کوہلی انجری کا شکار
فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نیٹ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہو گئے۔
نیوزی لینڈ سے فائنل سے قبل دبئی میں و یرات کوہلی سمیت بھارتی کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کی، نیٹس پریکٹس کے دوران ویرات کوہلی کے گھٹنے کے قریب گیند لگ گئی۔
گیند لگنے کی وجہ سے انہیں پریکٹس چھوڑنا پڑی، بھارتی فزیو نے کوہلی کے گھٹنے کے قریب اسپرے کیا اور پٹی باندھ دی۔
بھارت کے کوچنگ اسٹاف نے کوہلی کی انجری کو معمولی قرار دیا ہے۔ گیند لگنے کے بعد وہ پریکٹس سیشن میں ہی موجود رہے۔