8 مارچ 2025 – خواتین کا عالمی دن، فرٹیئر کور کی جانب سے قبائلی اضلاع کی طالبات کیلئے مطالعاتی دورے کا اہتمام

8 مارچ 2025 – خواتین کا عالمی دن، فرٹیئر کور کی جانب سے قبائلی اضلاع کی طالبات کیلئے مطالعاتی دورے کا اہتمام

فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کی جانب سے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والی طالبات کے لئے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے مطالعاتی دورہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کی جانب سے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والی طالبات کے لئے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے مطالعاتی دورہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس حوالے سے خیبر، اورکزئ، مہمند اور باجوڑ سے تعلق رکھنے والی 61 طالبات کو پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور ایبٹ آباد میں مختلف مقامات کی سیر کروائی گئ۔

قبائلی اضلاع کی طالبات نےپشاور میں واقع تاریخی قلعہ بالاحصار کا دورہ کیا۔ اور قلعہ میں قائم میوزیم میں موجود تاریخی نواردات میں خصوص دلچسپی لی۔

طالبات کو راولپنڈی میں قائم آرمی میوزیم کا بھی دورہ کروایا گیا۔ اور پاک فوج کی تاریخ، کارناموں، شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئ۔ طالبات نے اسلام آباد میں واقع پاکستان مونیومنٹ اور فیصل مسجد کا بھی دورہ کیا اور مطالعاتی دورہ کے دوران طالبات کو مال روڈ اور نتھیاگلی مری کی سیر کروائ گئ۔

مطالعاتی دورہ کے آخری مرحلے میں طالبات کو ایبٹ آباد میں قائم پاکستان ملٹری اکیڈمی، آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ اور فرنٹیئر فورس رجمنٹ سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔ فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے مطلعاتی دورہ کا اہتمام کرنے پر طالبات نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں پاکستان کے دیگر اہم شہروں کا بھی دورہ کروایا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *