تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے، پانی کی قلت بارے ارسا نے صوبوں کو خبردار کر دیا

تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے، پانی کی قلت بارے ارسا نے صوبوں کو خبردار کر دیا

تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے، بارشیں نہ ہونے کے سبب پانی کی ممکنہ قلت کے حوالے سے ارسا نے صوبوں کو خبردار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا رواں سال بارشیں نہ ہونے کے سبب ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے ہیں۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے تربیلا اور منگلا ڈیم کے ڈیڈ لیول صورتحال سے صوبوں کو خبردار کر دیا۔ ارسا نے اپنے مراسلے میں پانی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کر دیا اور کہاکہ ربیع سیزن کے باقی عرصے کیلئے پانی کی 30 سے 35 فیصد قلت کا خدشہ ہے، صوبائی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔

مزید پڑھیں: تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی تشویشناک صورتحال، ارسا نے صوبوں کو خبردار کر دیا

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارش کے نہ ہونے تک صورتحال بہتر ہونے کا امکان نہیں، رواں ربیع سیزن میں پنجاب نے 20 فیصد پانی کی قلت برداشت کی، سندھ نے رواں ربیع سیزن میں 16 فیصد پانی کی قلت برداشت کی۔

ارسا مراسلے کے مطابق سندھ کو 27ہزار کیوسک طلب کے مقابلے میں 25 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے، پنجاب کو40 ہزارکیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور طلب 45 ہزارکیوسک ہے۔ ترجمان ارسا کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے پر منگلا اورتربیلا تین چار روز میں ڈیڈ لیول پر جاسکتے ہیں۔

واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ اور منگلا ڈیم کا ڈیڈلیول 1050فٹ ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح  1409.50فٹ اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1088.45 فٹ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *