فائنل کے ٹاس کی کیا ضرورت، بھارتی کپتان سے پوچھ لیں؟ برطانوی اخبار بھی بول پڑا

فائنل کے ٹاس کی کیا ضرورت، بھارتی کپتان سے پوچھ لیں؟ برطانوی اخبار بھی بول پڑا

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، اس موقع پر برطانوی اخبار بھی بول پڑا ہے۔

موجودہ اور سابق کرکٹرز پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، مائیکل ایتھرٹن، ناصر حسین، جوناتھن ایگنیو اور دیگر کے بعد اب برطانوی میڈیا بھی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ملنے والے ایک کے بعد دوسرے فوائد پر بول پڑا۔

فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو دھچکا، ویرات کوہلی انجری کا شکار

برطانوی اخبار کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کو دو ملکوں کے درمیان ہزاروں کلومیٹر کا سفر کرنا پڑا لیکن بھارتی ٹیم کو کہیں جانے کی زحمت بھی نہیں دی گئی۔

بھارت نے تمام میچز دبئی میں کھیلے یعنی اس نے عملاً صفر کلومیٹر فاصلہ طے کیا جبکہ نیوزی لینڈ نے سب سے زیادہ یعنی 7048 کلومیٹر سفر کیا۔

برطانوی اخبا ر ٹیلی گراف نے بھارت کو ایک ہی گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج دینے پرتنقید کی اور کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کا ٹاس کرنے کی کیا ضرورت ہے، بھارتی کپتان سے پوچھ لیا جائے کہ انہیں بیٹنگ کرنی ہے یا بالنگ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *